اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2‘ سونا 200 روپے تولہ سستا

کراچی (کامرس  رپورٹر) انٹر بنک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا۔ انٹر بنک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 4 پیسے کی کمی سے 287.26 روپے سے کم ہوکر 287.22روپے ہوگئی۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2روپے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قدر 294 روپے سے گھٹ کر 292روپے پر آ گئی۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی‘ جس کے بعد ایک تولہ سونا 2لاکھ 20ہزار 500روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 171روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 89ہزار 43روپے پر آ گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1951ڈالر پر مستحکم رہا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...