متنازعہ ٹویٹس ، اعظم سواتی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کرنے کا حکم

 اسلام آباد(وقائع نگار)سپیشل جج سینٹرل محمد اعظم خان کی عدالت نے متنازعہ ٹویٹس کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی مسلسل عدم پیشی پر اشتہار جاری کردیا۔گذشتہ روز سماعت کیدوران عدالتی طلبی کے باوجود اعظم سواتی عدالت پیش نہ ہوئے، ایف آئی اے نے اعظم سواتی کی دونوں رہائشگاہ پر وارنٹ کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی، متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے اعظم سواتی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے اشتہار جاری کردیااور اعظم سواتی کو پی ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 24 جولائی تک کیلئے ملتوی کردی ۔واضع رہے کہ اعظم سواتی کو فردجرم عائد کرنے کے لیے عدالت نے طلب کررکھاتھا اور اب اعظم سواتی کی رہائشگاہ، محلے اور عدالت کے باہر اشتہاری قرار دینے کا اشتہار چسپاں کیاجائیگا۔

ای پیپر دی نیشن