اسلام آباد(نامہ نگار)آئندہ سردیوں کیلئے گیس کے متوقع بحران سے نمٹنے کیلئے حکومتی کوشش کو ایک اور دھچکا ، حکومتی کمپنی --پی ایل ایل --کی طرف سے درآمدی ایل این جی کیلئے گزشتہ روز (20جون ) کوکھولے جانے والے ٹینڈر میںکسی بھی غیرملکی کمپنی نے دلچسپی نہیں لی ، گزشتہ روز کھولے گئے چھ درآمدی ایل این جی کارگوز کے ٹینڈرز کیلئے کسی بھی بولی دہندگان نے حصہ نہیں لیا ، وزارت پٹرولیم کے ذیلی ادارے --پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل ) نے اکتوبر سے دسمبر تک چھ درآمدی ایل این جی کیلئے ٹینڈر جاری کیا تھا ۔