د رآمدی ایل این جی کیلئے ٹینڈر میںکسی کمپنی نے دلچسپی نہیں لی

Jun 21, 2023

اسلام آباد(نامہ نگار)آئندہ سردیوں کیلئے گیس کے متوقع بحران سے نمٹنے کیلئے حکومتی کوشش کو ایک اور دھچکا ، حکومتی کمپنی --پی ایل ایل --کی طرف سے درآمدی ایل این جی کیلئے گزشتہ روز (20جون ) کوکھولے جانے والے ٹینڈر میںکسی بھی غیرملکی کمپنی نے دلچسپی نہیں لی ، گزشتہ روز کھولے گئے چھ درآمدی ایل این جی کارگوز کے ٹینڈرز کیلئے کسی بھی بولی دہندگان نے حصہ نہیں لیا ، وزارت پٹرولیم کے ذیلی ادارے --پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل ) نے اکتوبر سے دسمبر تک چھ درآمدی ایل این جی کیلئے ٹینڈر جاری کیا تھا ۔

مزیدخبریں