سیاسی سٹیک ہولڈرز میں مذاکرات ہونے چاہئیں، یوسف رضا گیلانی

ملتان (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے چارٹر آف ڈیموکریسی پر مکمل طور پر عملدرآمد کرنا ہو گا، تمام سیاسی سٹیک ہولڈرز میں مذاکرات ہونے چاہئیں۔ملتان میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سالگرہ کا کیک کاٹا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہآج کارکن محترمہ شہید کی سالگرہ منا رہے ہیں۔انہوں نے کہا محترمہ بے نظیر بھٹو اور میاں نواز شریف نے چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستخط کئے، جنرل مشرف کو مجبور کیا وہ پارٹی کی بنیاد پر الیکشن کرائیں، محترمہ کی شہادت کے بعد پارٹی برسراقتدار آئی، میاں نواز شریف گڑھی خدا بخش آئے تو زرداری صاحب نے انہیں الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے پر قائل کیا۔سابق وزیر اعظم نے کہا سیاست میں اختلاف رائے جمہوریت ہے، ہماری مخلوط حکومت ہے، مختلف آرا  ہیں، تمام سیاسی سٹیک ہولڈرز میں مذاکرات ہونے چاہئیں، پیپلز پارٹی ایوب خان کے دور سے جدوجہد میں ہے، آج کے حالات کا مقابلہ پیپلز پارٹی کے ساتھ نہیں کیا جا سکتا۔یوسف رضا گیلانی نے کہا ہم نے پارٹی کے لئے قربانیاں دی ہیں، شہدا  کی یادگاروں پر حملہ ہو گا تو یہ ملک پر حملہ ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...