اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے سینیئر وکلا اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ نے ملاقات کی ہے۔ وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے ملاقات میں کیسز جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے سے متعلق گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے ہمارے کیس جلد سماعت کیلئے مقرر ہوں گے، ہم نے کیس جلد سماعت کی درخواست بھی دائر کی ہے۔ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لطیف کھوسہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔