اسلام آبا د (خصوصی نامہ نگار)وزیر اعظم شہباز شریف فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی دعوت پر پیرس میں منعقد ہونے والی نیو گلوبل فنانسنگ پیکٹ سمٹ میں شرکت کے لیے 22 سے 23 جون تک فرانس کا سرکاری دورہ کریں گے۔تر جما ن دفتر خارجہ کے مطابق سربراہ اجلاس رہنمائوں کو ایک نئے گلوبل آرکیٹیکچر کی شکل پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جو پائیدار ترقی، ماحولیات، توانائی کی منتقلی اور موسمیاتی تبدیلی کے ایجنڈے کی مالی اعانت کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
شہباز شریف فرانسیسی صدر کی دعوت پر کل سے دو روزہ فرانس کا دورہ کریں گے
Jun 21, 2023