روسی نائب وزیر خارجہ کی پاکستان آمد‘ حنا ربانی کھر سے ملاقات

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی نامہ نگار) روس کے نائب وزیر خارجہ اینڈری روڈینکو پاکستان پہنچ گئے۔ اعلامیہ روسی سفارتخانہ کے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ دوطرفہ سیاسی مشاورت کے 5 ویں دور کے انعقاد کیلئے پاکستان آئے ہیں۔ روس پاکستان کے باہمی احترام‘ اعتماد اور افہام و تفہیم پر مبنی تعلقات قائم ہیں۔ خصوصی نامہ نگار کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے روس کے نائب وزیر خارجہ آندرے روڈینکو نے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون خاص طور پر توانائی، خوراک اور تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران اقوام متحدہ اور ایس سی او سمیت کثیر الجہتی فورمز پر تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

ای پیپر دی نیشن