داتا دربار کی ماسٹر پلاننگ کے حوالے سے سیکرٹری اوقاف کی زیرصدارت اجلاس

لاہور(خصوصی نامہ نگار)داتا دربار کی فزیبلٹی سٹڈی اور ماسٹر پلاننگ کے حوالے سے سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی زیر صدارت ایوان اوقاف میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیسپاک کے جی ایم آرکیٹیکٹ  عادل نذیرنے بریفنگ دیتے ہوئے فزیبیلٹی سٹڈی فار انٹیگریٹڈ ڈویلپمنٹ، پلاننگ اینڈ ری ویپنگ آف داتا دربار کے مکمل پراجیکٹ سے شرکاء کو آ گاہ کیا۔سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ داتا دربار کو صرف پاکستان ہی نہیں، بلکہ پورے   جنوب ایشیاء  میں روحانی اہمیت اور تہذہبی و ثقافتی مرکزیت میسر ہے۔ ان کی خانقاہ بر صغیر میں خانقاہی نظام کے احیاء اور بقاء کی ضامن ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...