لاہور(خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے پنجاب کے بجٹ کو سرکاری، روایتی اور مایوس کن قرار دیدیا ہے جس میں عوام کی فلاح و بہبود کو یکسر نظرانداز کر دیا گیا۔سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ تو ہوا ہے لیکن پنشنرز کونظرانداز کر دیا گیا۔ عوامی ریلیف کا کوئی اور قدم نہیں اٹھایا گیا۔