لاہور(خصوصی نامہ نگار)9مئی کو قائد اعظم محمد علی جناح کی رہائش گاہ "جناح ہاؤس" اور نوادرات پر حملہ اور توڑ پھوڑ کے افسوس ناک واقعہ پر جماعت جلالیہ پاکستان کا وفد سربراہ جماعت جلالیہ پاکستان شیخ الحدیث الحاج مفتی پیر محمد نوید الحسن مشہدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف کی سربراہی میں جناح ہاؤس/ کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچا۔اس موقع پر پیر سید مفتی محمد نوید الحسن شاہ مشہدی نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ قومی سانحہ ہے۔ جناح ہاؤس پر حملہ ملک دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ دفاع اور استحکام کیلئے پاک فوج کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی نے کہا کہ ملکی وقار اور عزت کی حفاظت پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔جناح ہاؤس پر حملہ قومی سانحہ اور ملک دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ پوری قوم ملکی سلامتی کے اداروں کیلئے ہمیشہ دعا گو رہے۔