لاہور(نامہ نگار)پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پولیس کے غازیوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے پولیس غازیوں اور انکی فیملیز سے ملاقات کی۔انہوں نے پولیس غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اْن کے مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ علی ناصر رضوی نے کہا کہ محکمہ پولیس آپکی جرات، بہادری، فرض شناسی وقربانی کی قدر کرتا ہے۔ ملاقات کا مقصد غازیوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور انکے مسائل دریافت کرنا ہے۔ پولیس شہداء و غازی ہمارا فخر اور اثاثہ ہیں ان کے خاندانوں کی ویلفیئر ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ شہداء پولیس کی بلندی درجات کیلئے دعابھی کی گئی۔