یونان کشی حادثے کے متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے:ثمینہ سعید

لاہور (لیڈی رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں تارکین وطن کا کشتی حادثے میں ڈوب جانے پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیاں ملک کے مستقبل کو تباہی کی جانب لے جارہی ہیں نوجوانوں کا مایوس ہوکر بیرون ملک جانے کے لیے اپنی جانوں کو داؤ پر لگانا خود حکومت کے وجود پر سوالیہ نشان ہے۔ سانحے کے متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے، انہیں زرِ تلافی ادا کیا جائے اور انسانی اسمگلنگ کے گورکھ دھندے کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ مرکزی سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی، ڈپٹی سیکرٹریز ثمینہ سعید ،ڈاکٹر حمیراطارق ،ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، ربعیہ طارق صدر وسطی پنجاب، صدر لاہور عظمی عمران نے کہا کہ نوجوانوں کا مایوس ہوکر بیرون ملک جانے کے لیے اپنی جانوں کو داؤ پر لگانا خود حکومت کے وجود اور کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

ای پیپر دی نیشن