دیہی مراکز میں ایمبولینس کی سہولت مہیا کی جارہی ہے:ڈاکٹر جمال ناصر

لاہور( نیوزرپورٹر) نگراں وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ نگراں حکومت دیہی علاقوں میں ہیلتھ سیکٹر کی بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ نیشنل ایمبولینس سروس کے نام سے دیہی علاقوں میں بلا معاوضہ ایمبولینس کی سہولت مہیا کی جارہی ہے۔ دیہی مراکز صحت کیلئے100ایمبولینس مہیاکردی گئی ہیں، مزید 112 جلد فراہم کر دی جائیں گی۔ ایمبولینس سروس زچہ خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر مہیا کی جائے گی۔ کسی پیچیدگی کی صورت میں انہیں بڑے ہسپتال بھی شفٹ کیا جا سکے گا اور کوئی معاوضہ نہیں لیا جائے گا۔دیہی مراکز صحت میں 300 الٹراساؤنڈ مشینیں بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔ان مراکزمیں نرسوں اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو الٹراساؤنڈ کے استعمال کی تربیت دی گئی ہے تاکہ مقامی طور پر ہی بیماری کی تشخیص کی جا سکے۔نگراں وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈاکٹر جمال ناصر نے بتایا کہ دیہی مراکز صحت کو کمپیوٹرائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...