لاہور (نیوز رپورٹر)لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین حافظ محمد نعمان نے سائلین کے مسائل کے حل کے لیے سیکنڈ سرکل لیسکو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔جس میں چیف لیسکو شاہد حیدر،سی ایس ڈی رائے اصغر ،ایس آی سیکنڈ سرکل چودھری محمد رشید سمیت انتظامی افسران بھی موجود تھے۔چیئرمین بورڈ حافظ محمد نعمان نے سائلین کے مسایل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے۔ان کا کہنا تھا کہ صارفین کے مسائل فوری حل کیے جائیں تاکہ ان کو زیادہ ریلیف دی جائے۔سرکل میں انتظامات بہتر اور سائلین کی طرف سے کم شکایات پر چیئرمین بورڈ کافی حد تک مطمئن نظر آیے۔ایس ای سیکنڈ سرکل چودھری محمد رشید نے کہا کہ ان کے دروازے سائلین کے لیے ہر وقت کھلے رہتے ہیں اس کے ساتھ تمام ایکسئینز اور ایس ڈی اوز کو پابند کیا گیا ہے کہ ترجیحی بنیادوں پر صارفین کے مسائل حل کیے جائیں۔