عیدالا ضحی پر صفائی میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی: ابراہیم حسن

لاہور( نیوز رپورٹر) نگران صوبائی وزیر بلدیات ابراہیم حسن مراد نے ہدایت کی ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت ٹھکانے لگانے کے لئے میونسپل افسران فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔ عید قربان کے موقع پر میونسپل اداروں کے چیف آفیسرز ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ساتھ کوا ٓرڈینیشن سے کام کریں۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ شیخوپورہ کے دورے میں ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے عید کے انتظامات کے حوالے سے وزرا کی ڈیوٹی لگا دی ہے۔ آج میری شیخوپورہ آمد اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ نگران صوبائی وزیر نے اجلاس کے دوران ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت اور مون سون انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...