سرکاری افسران بہتری کیلئے صلاحیتیں بروئے کار لائیں:فیصل ایوب

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس کے صدر شیخ فیصل ایوب نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سے آئے مختلف محکموں کے 19ویں گریڈ کے تربیتی افسران سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ملک و قوم کو سنوارنے، اقتصادی اور معاشی بحرانوں سے نمٹنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور جدید ٹیکنالوجی سے بھر پور استفادہ کرتے ہوئے اقتصادی ماہرین سے قریبی روابط استوارکریں تاکہ ملک و قوم کو جلد از جلد ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کیا جا سکے ۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اپنی ذمہ داریوں کے پوری ایمانداری کے ساتھ پورا کرنا ہوگا۔سائل کا مسئلہ اگر آپ کی توجہ سے حل ہوا تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کسی کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے آپ کی مشکلات کا ازالہ خود بخود ہو جائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سینئر مینجمنٹ ٹریننگ کورس کے افسران پر مشتمل 16رکنی وفد سے خطاب کے دوران کیا۔ان افسران کی قیادت محمد مسعود احمد چیف انسٹرکٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد نے کی۔

ای پیپر دی نیشن