ایکزونوبل نے پاکستان میںاپنا پہلاڈیلیکس ایکسپیرینس سٹور قائم کردیا

Jun 21, 2023

لاہور(کامرس رپورٹر)پینٹس اورکوٹنگز بنانے والی معروف عالمی کمپنی  AkzoNobel   نے لاہور میںپاکستان کے اپنے پہلے Dulux Experience Storeکا افتتاح کردیا۔یہ اسٹور ’’دیکھیں،چھوئیں اور محسوس کریں‘‘کہ تصور پر قائم کیا گیا ہے،جہاں صارفین ملک میںپہلی بار قائم کردہ Dulux Experience Storeمیںقدم رکھتے ہی رنگوں کا انتخاب اور مختلف مصنوعات کے عملی تجربہ سے مستفید ہوسکیںگے۔AkzoNobel  پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو مبشر عمر نے اس موقع پر کہا کہ ’’AkzoNobel    گھر کے اندرونی اور بیرونی حصوں کے لئے پینٹس کی ضروریات کے حوالے سے دور حاضر کے صارفین کے رجحان کو بغور دیکھ رہا ہے۔ گھروںکے مالکان اب بہتر پائیداری،آسان دیکھ بھال،گھروں کو موسمی سختیوں،دھول مٹی اور الکلی سے بچانے کے پینٹ کے اضافی فوائد کے ساتھ ساتھ خاندانوںکی صحت و تندرستی کے فوائد سے متعلق ماہرین سے مشاورت کرتے دکھائی دیتے ہیں،تاہم اس حوالے سے معتبر معلومات کا حصول ایک چیلنج ہے۔ہمیںامید ہے کہ بحریہ ٹائون لاہور میں قائم کردہ Dulux Experience Storeپر خریداری کے حتمی فیصلہ سے قبل صارفین Dulux پینٹ کے فوائد کو زیادہ آسانی سے جانچ اور محسوس کرسکیںگے۔‘‘اس اسٹور پر گھروں کے مالکان اپنے خاندان کیلئے موزوں ترین پینٹ کے انتخاب سے قبل،ماہرین کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ پوری رینج میںشامل مصنوعات کی منفرد خصوصیات سمجھ سکیںگے،دیواروں پر لگانے پر Dulux مصنوعات کے نتائج کو براہ راست چھو کر اسے محسوس کرسکیںگے اور 2ہزار سے زائد رنگوں میںسے اپنی پسند کے رنگ کا انتخاب کرسکیںگے۔Dulux Experience Store،ہمیشہ مقامی اسٹور کے تعاون کے ساتھ قائم کیا جاتا ہے اوراس بار AkzoNobel    نے بحریہ ٹاو?ن میں Dulux Experience Storeکیلئے GS  پینٹ کے ساتھ تعاون کیاہے۔Dulux Experience Storeکی صورت میںDulux کا مقصد Dulux ایشورنس پروگرام کے ذریعہ گھروںکے مالکان کو ذہنی سکون فراہم کرنا بھی ہے۔#DuluxKaWaada  صارفین کو یہ اعتماد دیتا ہے کہ Dulux پینٹ انہیںبہترین رنگ،عمدہ فنشنگ اور بیان کردہ کوریج فراہم کرے گا،بصورت دیگر پینٹ تبدیل کردیا جائیگا۔

مزیدخبریں