ساف فٹبال چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم بھارت چلی گئی

Jun 21, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ساف فٹبال چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم بھارت چلی گئی۔ ٹورنامنٹ سے ایک روز قبل بھارت کی جانب سے قومی ٹیم کو ویزے جاری کیے گئے ہیں، جس کے باعث پاکستان کو تیاریوں کیلئے کوئی وقت نہیں مل سکا۔قومی ٹیم نے شام 5:20 پر نجی پرواز سے ممبئی کیلئے اڑان بھری جبکہ گرین شرٹس کی اگلی منزل بنگلور ہوگی۔ساف فٹبال چیمپئین شپ کا آغاز آج سے ہوگا، ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ آج 21 جون کو روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا۔ساوتھ ایشین فٹبال فیدریشن کے تحت 14 ویں ساف چیمپئن شپ سری کانتی ریوا سٹیڈیم میں 21 جون تا 4 جولائی شیڈول ہے۔21 جون کو پاکستان بھارت کے علاوہ دوسرے میچ میں نیپال اور کویت کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔اگلے روز لبنان کا بنگلہ دیش جبکہ مالدیپ کا بھوٹان سے میچ ہوگا، پاکستان کو اپنا دوسرا میچ 24 جون کو کویت اور تیسرا میچ 27 جون کو نیپال کیخلاف کھیلنا ہے۔پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ساف سے ای میل کے ذریعے درخواست کی ہے کہ ویزے میں تاخیر اور فلائٹس متاثر ہونے کی وجہ سے میچ ری شیڈول کیا جائے۔ بھارتی سازشیں کامیاب ‘ساف کپ کی انتظامیہ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی درخواست پرساف کپ میں شیڈولڈ پاکستان‘ بھارت میچ ری شیڈول کرنے سے معذرت کرلی۔ پاکستان ٹیم کو بنگلور پہنچنے کے 12 گھنٹے کے اندر میچ کیلئے ایکشن میں ہونا پڑیگا۔پاکستان فٹبال ٹیم بھارتی ویزے ملنے میں تاخیر کی وجہ سے بروقت بنگلور نہیں پہنچ پائی تھی۔

مزیدخبریں