پاکستان، سری لنکا ٹیسٹ سیریز، شیڈول کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا، دونوں میچز گال اور کولمبو کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔قومی ٹیم ٹیسٹ سیریز سے قبل 2 روزہ وارم اَپ میچ کھیلے گی، بعدازاں پہلا ٹیسٹ میچ گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں 16 سے 20 جولائی تک کھیلا جائیگا، یہ وہی سٹیڈیم ہے جہاں قومی ٹیم نے گزشتہ سال 342 رنز کا ہدف عبور کرکے چار وکٹوں سے ٹیسٹ میچ جیتا تھا۔دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کولمبو سٹیڈیم کے سپرد ہے جو 24 سے 28 جولائی تک دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا، قومی ٹیم نے یہاں آخری مرتبہ 2014ء میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ اس میدان میں پاکستانی ٹیم 6 ٹیسٹ میچ کھیل چکی ہے جن میں سے ایک جیتا ہے ایک میں اسے شکست ہوئی ہے جبکہ 4 ٹیسٹ ڈرا ہوئے ہیں۔پاکستانی ٹیم نے آخری مرتبہ گزشتہ سال جولائی میں سری لنکا کا دورہ کیا تھا جہاں کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر رہی تھی، دونوں ٹیسٹ میچز گال میں کھیلے گئے تھے۔پاکستان نے پہلا ٹیسٹ 4 وکٹوں سے جیتا تھا جبکہ سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میں 246 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز برابر کردی تھی۔واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز پاکستانی ٹیم کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 ء کی پہلی سیریز ہے۔پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ بابراعظم ( کپتان ) محمد رضوان ( وکٹ کیپر اور نائب کپتان ) عامر جمال‘ عبداللہ شفیق‘ ابرار احمد‘حسن علی‘امام الحق‘ محمد حریرہ‘ محمد نواز‘ نسیم شاہ‘ نعمان علی‘ سلمان علی آغا‘ سرفراز احمد‘ سعود شکیل‘ شاہین آفریدی اور شان مسعود۔سپورٹ سٹاف میں ریحان الحق ( منیجر)‘ گرانٹ بریڈبرن ( ہیڈ کوچ )‘ اینڈریو پیوٹک ( بیٹنگ کوچ )‘ مورنے مورکل ( بائولنگ کوچ )‘ آفتاب خان ( فیلڈنگ کوچ )‘ عبدالرحمن ( اسسٹنٹ کوچ )‘ ڈریکس سائمین ( سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ )‘ کلف ڈیکن ( فزیوتھراپسٹ )‘ احسن افتخار ناگی ( میڈیا اینڈ ڈیجیٹل کانٹینٹ منیجر )‘  لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عثمان انوری ( سکیورٹی منیجر )‘ طلحہ اعجاز ( انالسٹ ) اور ملنگ علی ( میسیور )۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...