پی ڈی ایم اے نے چترال، اپر دیر، کوہستان اور سوات میں فلش فلڈ کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے گلیشئر پھٹنے کا خطرہ ہے،ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ حساس علاقوں میں کمیونٹی کو پیشگی اطلاع دی جائے، سیاحوں،مسافروں اور مقامی افراد کو غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔