بھوئے آصل+ کوٹ رادھاکشن ( نامہ نگار + نمائندہ نوائے وقت) مرکزی پریس کلب تحصیل کوٹ رادھاکشن کے وائس چیئرمین ریاض احمد کے بھائی ایاز احمد خاں حویلی سوہن سنگھ والی اپنے گھر سے اپنی موبائل شاپ کی طرف جارہا تھا کہ کلارک آباد براستہ نہر سے راستہ میں 2 ڈاکوؤں نے روک کر موٹر سائیکل ‘ موبائل فون‘ نقدی 19000 چھین لی۔ پولیس نے 2 نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
ڈاکوشہری سے موٹر سائیکل ‘ موبائل ‘ نقدی لے گئے
Jun 21, 2024