گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ء ملک عبدالمتین اعوان نے کہا ہے وزیر اعلی مریم نواز نے عید الاضحی کے موقع پر مربوط انتظامات کرکے صوبہ کے عوام کو جس طرح بھرپور ریلیف فراہم کیا وہ ان کی قائدانہ صلاحیتیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پنجاب میں نہ صرف انتظامی صورت حال موثر رہی بلکہ امن و امان کے حوالے سے بھی عوام کو کسی طرح کی ناخوشگوار صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا، جس پر مریم نواز خراج تحسین کی حقدار ہیں۔