حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں دوبار کمی کے باوجود موٹر سائیکل رکشوںکے کرایہ جات میں کمی نہ آسکی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ چند ہفتوںکے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوبار کمی کی جاچکی ہے لیکن ڈپٹی کمشنر اور سیکریٹری آرٹی اے ابھی تک ضلع بھر میں رکشہ جات کے کرایوں میں کوئی کمی نہ کراسکے ہیں جس کی وجہ سے تمام موٹر سائیکل رکشہ کے مالکان پہلے کی طرح منہ مانگا کرایہ وصول کر رہے ہیں۔