اٹک میں وکلاء کا قتل ،تحصیل  بارنوشہرہ ورکاں کی ہڑتال 

نوشہرہ ورکاں( نامہ نگار ) سابق صدر بار اٹک و ممبر پنجاب کونسل ملک اسرار احمد ایڈووکیٹ اور ذوالفقار مرزا ایڈووکیٹ کو چند دن قبل اٹک کچہری میں دن دیہاڑے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں اس افسوسناک واقعہ کی بھر پورمزمت کرتی ہے اور قاتلوں کو فی الفور سزا موت دینے کا مطالبہ کرتی ہے گزشتہ روز پنجاب بار کونسل کی ہدایت پر تحصیل بار ایسویسی ایشن نے ہڑتال کی جس کی وجہ سے کوئی بھی معزز رکن بار کورٹ میں پیش نہ ہوا جبکہ ریکارڈ روم میں مقتول وکلاء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن