شرقپورشریف (نامہ نگار) ممتاز مذہبی روحانی علمی شخصیت علامہ نور محمد نصرت نوشاہی کے فرزند صاحبزادہ ڈاکٹر میاں محمد مغیث نوشہ نوشاہی کی تعزیت ایصال ثواب اور دعائے مغفرت کیلئے یوم اذکار کی تقریب ایوان فقر نوشاہیہ نوشاہی میں ہوئی ملک بھر سے آئے علماء اور مشائخ عظام ،مریدین نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی اور میاں محمد مغیث نوشہ کی بلندء درجات کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر سید کامران فقیر نوشاہی سجادہ نشین آستانہ عالیہ نوشہ گنج بخش ، پیر محبوب ربانی سجادہ نشین پیر محمد سچیار گجرات، مفتی ضیاء الحسنن صدیقی ،پروفیسر ڈاکٹر حافظ خورشید احمد قادری ،پروفیسر ڈاکٹر سید عاطف، ڈاکٹر ضیاء الرحمن، علامہ مولانا شفیع جوش ،صاحبزادہ بابا جی زبیرعبدالغنی نوشاہی ، صاحبزادہ ڈاکٹر منیر احمد گوہر نوشاہی ،پیر سید علامہ عثمان نوری نوشاہی، علامہ خالد مسعود چشتی ،قاری اصغر علی نوشاہی ، علامہ عمران نوشاہی، علامہ غلام رسول مرتضائی، صاحبزادہ طارق مسعود چشتی اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام و مشائخ عظام نے مرحوم کی دینی علمی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا صاحبزادہ میاں مغیث نہ صرف سچے عاشق رسول تھے بلکہ شرم وحیاء کے پیکر تھے میاں مغیث نے اپنے جدامجد حضرت میاں نیک محمد نوشاہیؒ اور میاں نور محمد نصرت نوشاہیؒ کے مشن کو جاری وساری رکھا،اختتامی دعا صاحبزادہ علامہ میاں نور محمد نصرت نوشاہی سجادہ نشین سلسلہ عالیہ نوشاہیہ شرقپورشریف نے کروائی۔