گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس کے صدر ضیاء الحق(شیخ فیصل ایوب)اور نائب صدر عادل ندیم نے مشترکہ بیان میں عید الاضحی کے موقع پرشہر میں صفائی کے مثالی انتظامات کرنے پرکمشنر،ڈی سی اور ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی بہترین حکمت عملی پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے مکمل کوارڈی نیشن کے ساتھ گوجرانوالہ میں عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانور وں کی آلائشوں کو اٹھانے،شہر کے اندر جانوروں کی خرید و فروخت پر پابند ی لگانے اور صحت و صفائی کے نظام کو یقینی بنانے کیلئے بہترین انتظامات کئے جس سے شہر کی خوبصورتی برقرار رہی اور آلائشوں و گندگی کی وجہ سے وبائی امراض پھیلنے کے خطرات بھی ختم ہو گئے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اعلی حسن کارکردگی سے صحت و صفائی وسکیورٹی کی حکمت عملی بہترین رہی۔ گندگی کے خاتمہ اور صحت وصفائی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ امن و امان کو برقرار رکھنے کے سلسلہ میں تمام مکاتب فکر کے علما اکرام،بزنس کمیونٹی،سول سوسائٹیزاین جی اوز،پولیس، میڈیا،سول ڈیفنس،ٹی ایم اوزاور عوامی حلقوں کے کردار اور جانفشانی سے فرائض کی بجا آوری کو بھی سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔