گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے عیدالاضحی کے دوسرے روز کمشنر نوید حیدر شیرازی ،ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی ،ڈی جی پی ایچ اے سی او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ اور چیئر مین کاشف اسماعیل کے ہمراہ گلشن اقبال پارک کا دورہ کیا۔دورہ کے دوران انہوں نے پارک کی تزئین و آرائش کا جائزہ لیا اور مزید بہتری کیلئے ہدایات بھی جاری کیں اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے شاہد عباس جوتہ نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گلشن اقبال پارک 26 ایکڑ پر مشتمل شہر کا سب سے بڑا پارک ہے۔پارک میں بنیادی تفریحی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ پارک کی تزئین و آرائش پر مزید کام جاری ہے۔پارک میں جاگنگ ٹریک کی تعمیر سمیت کشتی رانی شروع ہوچکی ہے۔ پارک کے داخلی راستہ پر خوبصورت فاؤنٹین کی تعمیر بھی مکمل ہو چکی ہے جبکہ پارک میں موجود فوڈ پوائنٹ کے سامنے بھی فاؤنٹین تعمیر کیا گیا ہے تاکہ پارک میں آنیوالے شہریوں کو دلکش ماحول میسر ہو سکے۔انہوں نے بتایا کہ روایتی کینٹین سے ہٹ کر سٹیٹ آف دی آرٹ فوڈ پوائنٹ کی تزئین و آرائش جاری ہے جو کہ جلد مکمل کر لی جائے گی۔ جس سے شہریوں کو کھانے پینے کی معیاری سہولت میسر ہوگی جس سے شہریوں کا پارک کی طرف رجحان میں مزید اضافہ ہوگا۔
گوجرانوالہ:وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا گلشن اقبال پارک کا دورہ
Jun 21, 2024