کھاریانوالہ (نمائندہ خصوصی)کھاریانوالہ ،بھکھی‘ فیروزوٹواں کے کسانوں نے ڈی سی شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری زمینوں کو کمپیوٹرائزڈ کرایا جائے تا کہ ہم بھی کسان کارڈ سے فائدہ حاصل کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ وزیر اعلیٰ کا احسن اقدام ہے۔ جس سے صوبہ بھر کے چھوٹے کاشتکاروں کو بہت زیادہ ریلیف ملے گا۔کسانوں نے ڈی سی شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری زمینوں کو کمپیوٹرائزڈ کروا کر ہمیں بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے 300 سو ارب کے منصوبے سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا جائے۔