شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) چیئر مین قلم مزدور تحریک انٹرنیشنل حاجی سلطان حمید راہی نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے پاکستان میں سیلاب کا خطرہ ختم ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کو سستی بجلی ملے گی اور اس ڈیم سے پاکستان کے ریگستان آباد ہوں گے اور پاکستان اجناس میں مکمل خود مختاری حاصل کرسکتاہے قوم کو مہنگی بجلی سے چھٹکارا دلانے کیلئے بند آئی پی پیز کے ساتھ تمام معاہدے پارلیمنٹ کے ذریعے ختم کیے جائیں اور کیپسٹی چارجز کی مد میں دیئے گئے اربوں ڈالر آئی پی پیز کے مالکان سے واپس لیے جائیں۔کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرنے والوں کیخلاف غداری کے مقدمات درج کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب شیخوپورہ میں سیمینار سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر رانا عثمان ،صفدر شاہین ،مبشر حسن بٹ ،ڈاکٹر شیخ جمیل اختر، عظیم علی شیخ ، سیف الرحمن سیفی ، امجد سلطانی ، سعید سندھو اور دیگر بھی موجود تھے ۔