شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و چیئرمن یونین کونسل خانپور ملک عمران رحمت ڈوگر نے پاکستان میں بسنے والے تمام مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحی ایثار و قربانی کے جذبے کے ساتھ ساتھ اللہ کی اطاعت و فرمانبرداری کا درس اور پیغام دیتی ہے کہ ہمیں بنی نوع انسان کی خدمت کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرنا چاہئے ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ اسلام کی سربلندی اور مملکت خداداد پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔