لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے کہاہے کہ سرجری کیلئے کسی ماہرسرجن کی ضرورت ہوتی ہے، قومی کرکٹ ٹیم کی سرجری کیلئے کیا اس وقت کوئی ماہر سرجن دستیاب ہے؟ انھوں نے کہا کہ سرجری کی جو امیدیں پاکستان کرکٹ بورڈ سے لگائی جارہی ہیں اس پریہی کہا جا سکتا ہے کہ میر کیا سادہ ہیں بیمار ہوئے جس کے سبب، اسی عطار کے لونڈے سے دوا لیتے ہیں، لہذ اکوئی ایسی سرجری نہیں ہو سکتی جس میں پورے سٹرکچرکی تبدیلی کی ضرورت ہے،جہاں تک قومی کرکٹ ٹیم کا سوال ہے میری رائے یہ ہے کہ یہی ہمارا جو اس وقت حاضر اسٹاک ہے اس میں اکثریت صلاحیت والے لڑکوں کی ہے۔