پنجاب پولیس فیملی کی مانند‘مشکلا ت‘مسائل کا ازالہ ترجیح : آئی جی پنجاب 

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پنجاب پولیس ایک فیملی کی مانند ہے جس کے ہر رکن اور اسکے اہل خانہ کو درپیش مشکلات و مسائل کا ازالہ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ تمام سپروائزری افسران ماتحت سٹاف کیساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور انکی درخواستوں اور مشکلات کے ازالے کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تمام افسران بھجوائی گئی درخواستوں پر ایکشن لے کر کارکردگی رپورٹس سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے راجن پور میں ڈاکوؤں سے مقابلے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار تنویر عباس کی لازوال قربانی کو شاندار خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے شہید پولیس جوان کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن