لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکی ہدایت پر عیدالاضحٰی کے موقع پرصوبہ بھر میں غیر قانونی طور پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف پولیس کریک ڈاؤن جاری رہا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں غیر قانونی طور پر کھالیں جمع کرنے پر مختلف کالعدم تنظیموں کیخلاف 141 مقدمات درج کئے گئے، محکمہ داخلہ کے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 124 قانون شکنوں کو گرفتار کیا گیا۔ صوبائی دارالحکومت میں 115 قانون شکنوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 108 مقدمات درج کئے گئے۔