لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ن لیگ سے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ن لیگ نے اس کے جواب میں اپنے کچھ لوگوں کی ڈیوٹی لگا دی کہ وہ پیپلز پارٹی کو نشانہ بنانا شروع کردیں۔ ن لیگ چاہتی ہی نہیں ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جائے۔ یہ جو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تھوڑا بہت اضافہ ن لیگ نے کیا ہے یہ بھی پیپلز پارٹی کے دباؤ کی وجہ سے ہی کیا ہے لیکن ہم عوام کے حقوق کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔