ریلوے کا کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ہائی سپیڈ ڈیزل استعمال کرنے کا فیصلہ  

Jun 21, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان ریلوے نے کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ہائی فلیش پوائنٹ ہائی سپیڈ ڈیزل استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینئر مکینیکل ماہر ریلوے ناصر قریشی نے گزشتہ روزکہا کہ پاکستان ریلوے نے معیاری ایچ ایس ڈی آئل استعمال کرنے کا عزم کیا ہے تاکہ اس کے ڈیزل انجنوں کی بہترین کارکردگی اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ فیصلہ درآمد شدہ ایچ ایس ڈی کے استعمال سے متعلق خدشات کو دور کرتا ہے اور پی آر کی آپریشنل کارکردگی اور مرمت کے اخراجات کو کم کرنے پر توجہ کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پی آر کے انجن جدید امریکی اور چینی ساختہ ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، جس کیلئے بہترین معیار کی ایچ ایس ڈی ضروری ہے۔ ’’کم معیار کی ایچ ایس ڈی استعمال کرنے سے کارکردگی خراب ہو سکتی ہے اور مرمت کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔‘‘ مقامی ریفائنریاں 54°C فلیش پوائنٹ کی ایچ ایس ڈی تیار کرتی ہیں جو سندھ، پنجاب اور بلوچستان جیسے علاقوں میں خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔

مزیدخبریں