لاہور(نامہ نگار)سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے اتحاد میں ہمیشہ خسارے کا سودا کیا۔ہماری مفاہمت کی سیاست کا مقصد جمہوریت کی مضبوطی اور پارلیمنٹ کا تقدس ہے۔ ن لیگ کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا کے بیان پر رد عمل میں شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ ن لیگ نے ہماری سوچ، نظرئیے، ووٹ اور جمہوریت کو مد نظر رکھے بغیر ہماری حمایت کو ہمیشہ ذاتی مفاد کیلئے استعمال کیا۔
پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے اتحاد میں ہمیشہ خسارے کا سودا کیا:شہزاد سعید چیمہ
Jun 21, 2024