زراعت اور کسانوں کو ریلیف دینے کے حکومتی وعدے فرضی ہیں:لیاقت بلوچ،سردار ظفر حسین  

لاہور(نیوز رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی، سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کسان بورڈ کے صدر سردار ظفر حسین اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالجبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے گندم کے کاشتکاروں کو بڑے نقصان سے دوچار کردیا۔ اب ڈیری انڈسٹری کو بھی تباہ کرنے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔زراعت اور کسانوں کو ریلیف دینے کے حکومتی وعدے فرضی اور ہوائی ہیں، عملاً زراعت، کسان اور ڈیری انڈسٹری کو تباہ کیا جارہا ہے۔ آئی ایم ایف اور عالمی ساہوکار نظام کے احکامات پر 25 کروڑ عوام کی معیشت کو داؤ پر نہ لگایا جائے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں گندم کے کاشتکاروں کو ریلیف دینے کا اقدام کریں۔ گندم امپورٹ سکینڈل کو سابق نگران وزیراعظم کے ہوشربا انکشافات کے بعد کارپٹ کے نیچے دبادیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...