پاکستان کو بڑے ، طویل بیل آئوٹ پیکج کے حصول کیلئے گرین سگنل مل جائیگا :چودھری امانت بشیر  

Jun 21, 2024

 لاہور(کامرس رپورٹر ) پاکستان ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر چودھری امانت بشیر نے کہا ہے کہ حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے محصولات کی مد میں مشکل ہدف رکھا ہے ،جس طرح کے اقدامات اٹھا ئے جارہے ہیںامید ہے پاکستان کو بڑے اور طویل بیل آئوٹ پیکج کے حصول کیلئے گرین سگنل مل جائے گا لیکن مستحکم قرضوں کی آمد کے باوجود بیرونی لیکویڈیٹی اور فنڈنگ اب بھی پاکستان کیلئے چیلنجز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ بجٹ کی منظوری سے قبل سٹیک ہولڈرز کے تحفظات کو دور کیا جائے تاکہ معاشی سر گرمیاں بغیر تعطل کے آگے بڑھ سکیں۔ 

مزیدخبریں