لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو بجٹ اور ہتک عزت بل پر شدید تحفظات ہے۔پیپلز پارٹی کی صرف ریاست بچانے کی کوشش ہے۔ گزشتہ روز پیپلز سیکرٹریٹ میں شہزاد سعید چیمہ،میاں ایوب،فڈئزہ ملک اور حافظ غلام محی الدین کیساتھ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پیپلز پارٹی اگر بجٹ پر تحفظات کرتی تو وہ اتحادیوں کو دور کرنے چاہیے۔ ہتک عزت بل پر گورنر اور سپیکر کے مل کر تحفظات دور کرنے کا طے ہوا تھا۔حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر بھاگنے کا الزام لگانا درست نہیں حالانکہ ماضی میں ن لیگ لیسکو فیسکو پیپکو پر حملے کرتے رہے۔ پیپلز پارٹی کو ن لیگ کے رہنماؤں کے بیان پر شدید تحفظات ہیں۔ن لیگ نے کسان کا معاشی قتل کیا ہے۔ حسن مرتضی نے مطالبہ کیا کہ گندم ایمپورٹ کرنیوالوں کو کٹہرے میں لایا جائے۔پیپلزپارٹی ہر فعل کا حصہ لینے کیلئے تیار ہے مگر مشاورت میں شامل کیا جائے۔ن لیگ قیادت غیر ذمہ دار بیان دینے والوں کیخلاف ایکشن لے۔شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ بجٹ میں عوام کیلئے بات کی۔اسی نومبر میں حکومت پنجاب پھر گندم خریدنے نکلے گی۔،پیپلزپارٹی پارلیمان کی سپرمیسی پر یقین رکھتے ہیں۔
پیپلز پارٹی کو بجٹ ، ہتک عزت بل پر شدید تحفظات ہیں: سید حسن مرتضیٰ
Jun 21, 2024