کرغیزستان سے پاکستانی طلبہ کے بحفاظت انخلاء کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست 

لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ نے کرغیزستان میں موجود پاکستانی طالب علموں کے لیے ہیلپ لائن قائم کرنے اور اور بحفاظت انخلا کے لئے دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ایڈووکیٹ مقسط سلیم کی درخواست پر سماعت کی جس میں وزارت خارجہ، کرغیزستان میں پاکستانی سفارتخانے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ کرغیزستان میں موجود پاکستانی طالبعلموں کا  بحفاظت انخلا کیا جائے، حکومت پاکستان متاثرہ طالبعلموں کو میڈیکل، نفسیاتی اور نقل حرکت میں مدد فراہم کرے۔ درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعظم  کرغیزستان کی حکومت سے بات کریں، نیز حکومت کرغیزستان میں پاکستانی طالبعلموں کے لیے ہیلپ لائن قائم کرے۔

ای پیپر دی نیشن