گوجرانوالہ ‘قصور‘فیصل آباد‘ساہیوال( نمائندہ خصوصی ‘نمائندہ نوائے وقت) ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ٗاوپی ڈی اور وارڈز میں ڈاکٹرز نے کام چھوڑد یا ٗہڑتالی کیمپ لگالیا ٗمطالبات تسلیم نہ ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میںآتشزدگی کے واقعہ اور مریم نوازشریف کے دورے کے بعد ڈاکٹر کی گرفتاریوں کے خلاف ہسپتال کے ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف نے ہڑتال جاری رکھتے ہوئے او پی ڈی اور وارڈ ز میں احتجاجاً کام کرنا بند کردیا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور دیگر نے ایم ایس ڈاکٹر اختر محبوب کو ان کے عہدے سے ہٹانے پر ایم ایس کے دفتر کے باہر ہڑتالی کیمپ لگارکھاہے۔ اوپی ڈی اور وارڈز میں مریضوں اور ان کے لواحقین کی مشکلات میںاضافہ ہوگیا ہے۔ ڈاکٹرز صرف ایمر جنسی میں مریضوںکو چیک کررہے ہیں۔ ڈاکٹر اورنگزیب اور ر ڈاکٹر اسامہ نے کہاہے کہ ڈاکٹرز اور اساتذہ کے خلاف بلا جواز محکمانہ کارروائی ٗگرفتاریاں ٗپولیس تشدد کے خلاف احتجاج جاری رہے ۔
گوجرانوالہ ‘قصور:ڈاکٹرز کی ہڑتال‘ اوپی ڈی ‘ وارڈز میں کام چھوڑدیا‘ کیمپ لگالیا
Jun 21, 2024