شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے جس طرح بھرپور اقدامات اٹھائے وہ لائق تحسین ہے مگر بعض نقاد اس پر بھی انگلیاں اٹھا رہے ہیں حالانکہ صوبہ کے عوام آگاہ ہیں کہ جس طرح امسال عید کے موقع پر امن و امان کی صورتحال موثر رہنے سمیت دیگر انتظامی امور فعال رہے اس کی ماضی قریب میں مثال نہیں ملتی جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خراج تحسین کی حقدار ہیں، میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ مریم نواز شریف کی قیادت میں ستھرا پنجاب کا خواب حقیقت میں بدل رہا ہے، شہروں، قصبات اور بڑے دیہات میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یکسر یقینی بنائی جارہی ہے جس سے عوام کا معیار زندگی بلند ہورہا ہے اور علاقائی پسماندگی کے خاتمہ میں بڑی مدد مل رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام بڑھا تو یہ کسی کے حق میں بہتر نہیں ہوگا پاکستان معاشی بحرانوں کی زد میں ہے۔
مریم نوازکی قیادت میں ستھرا پنجاب کا خواب حقیقت میںبدل رہا ہے: عارف سندھیلہ
Jun 21, 2024