راولپنڈی(آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے ابھی حالات نہیں ہیں۔راولپنڈی میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کا کیس بہت اہم ہے، بہت کچھ اوپر نیچے ہو جائے گا اور کہہ چکا ہوں کہ 30اگست تک کچھ نہ کچھ ہو کر رہے گا،سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ سارا ووٹ بینک بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ہے لیکن عمران خان کب رہا ہوں گے، ابھی اتنی جلدی وہ حالات نہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ میں نے 2اونٹوں کی قربانی دی، لوگوں سے عید ملا اور نیشنل پریس کلب میں کھانا کھایا۔