بھارت کے سابق کرکٹر ڈیوڈ جانسن نے بالکنی سے کود کر خودکشی کرلی

Jun 21, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق بھارتی کرکٹر ڈیوڈ جانسن نے چوتھی منزل پر موجود اپنے اپارٹمنٹ کی بالکنی سے کود کر خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سابق فاسٹ بائولر 52 سالہ ڈیوڈ جانسن نے بنگلورو میں اپنے اپارٹمنٹ کی بالکونی سے چھلانگ لگاکر زندگی کا خاتمہ کیا، وہ کچھ وقت سے ڈپریشن کا شکار تھے۔ڈیوڈ جانسن اپنے گھر کے قریب ایک کرکٹ اکیڈمی بھی چلاتے تھے، انہوں نے پسماندگان میں بیوی اور دو بچے چھوڑے ہیں۔ڈیوڈ جانسن نے 1990 کی دہائی میں بین الاقوامی کرکٹ میں بھارت کی نمائندگی کی۔ انہوں نے اکتوبر 1996 میں آسٹریلیا کے خلاف بھارت کیلئے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور کْل دو ٹیسٹ میچز میں شریک رہے جس میں انہوں نے تین وکٹیں حاصل کیں۔فٹنس مسائل نے ڈیوڈ جانسن کے بین الاقوامی کیریئر کو محدود کردیا تاہم اس کے باوجود بھارتی ڈومیسٹک کرکٹ میں انکا کیریئر شاندار رہا، ڈیوڈ جانسن نے کرناٹک کیلئے 39 فرسٹ کلاس میچوں میں 125 وکٹیں حاصل کیں۔

مزیدخبریں