قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی کا اجلاس،سینیٹرز کی اپنے حلقوں کیلئے سکیموں پر تبادلہ خیال

Jun 21, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کا اجلاس سینیٹر قراتالعین مری کی زیر صدارت  اجلاس میں سینیٹرز کی جانب سے اپنے اپنے حلقوں کے لیے تجویز کردہ مختلف سکیموں پر تبادلہ خیال کیا۔ قائمہ کمیٹی  نے سینیٹ ممبران کی جانب سے دی گئی سفارشات کو وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کو ان کی رائے کے لیے بھیج دیا۔کمیٹی کو موسمیاتی تبدیلی ڈویڑن کی جانب سے 'گرین پاکستان پروگرام' کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ حکام نے بتایا ملک بھر میں تقریباً 2.12 بلین درخت لگائے گئے ہیں، وزارت کا مقصد آنے والے سالوں میں 3.29 بلین کے ہدف تک پہنچنے کا ہے۔

مزیدخبریں