لاہور (کامرس رپورٹر ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فنانس بل 2024 میں کاروبار سے متعلق اناملیز کی نشاندہی اور ان کے حل کیلئے اناملی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ کواناملی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ گوہر اعجاز، پیٹرن ان چیف (آپٹما) کمیٹی کے شریک چیئرمین کے طور پر مقرر کیے گئے ہیں۔ کمیٹی کا بنیادی مقصد فنانس بل 2024 میں موجود کاروباری اناملیز کی نشاندہی،پالسیز اور ان کے حل کیلئے ٹھوس تجاویز پیش کرنا ہے۔ اس سلسلے میں ایف پی سی سی آئی کی اناملی کمیٹی بزنس نے فنانس بل 2024 سے متعلق پالیسیز، اناملیز کی نشاندہی اور ان کے حل کیلئے ایف پی سی سی آئی کے تمام دفاتر لاہور، کراچی، اسلام آباد میں اجلاس منعقد کیے۔ ان اجلاسوں میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اور اناملیز کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کی سفارشات پیش کی گئیں۔تجاویز مرتب کرنے کے بعد، اناملی کمیٹی کے چیئرمین عاطف اکرام شیخ، پیٹرن اے پی ٹی ایم اے گوہر اعجاز، ثاقب فیاض مگوں سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی، ذکی اعجاز،ریجنل چیئرمین اور نائب صدر ایف پی سی سی آئی، میاں زاہد حسین، چیئرمین بجٹ ایڈوائزری کونسل اور کمیٹی کے دیگر اراکین(اج) 20 جون 2024 کو ایف بی آر اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ساتھ اہم ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کا مقصد فنانس بل 2024 میں موجود کاروباری اناملیز کے حل کیلئے عملی تجاویز پیش کرنا ہے۔
ایف بی آرنے کاروبار سے متعلق اناملیز کی نشاندہی ،حل کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
Jun 21, 2024