سوات، توہین مذہب کے الزام پر مکینوں نے شہری کو جلا دیا، تھانہ بھی نذر آتش 

Jun 21, 2024

سوات (نوائے وقت رپورٹ) مدین سوات میں توہین مذہب کے الزام پر علاقہ مکینوں نے شہری کو جلا دیا۔ ڈی پی او سوات زاہد اللہ خان کے مطابق پولیس شہری کو تھانے لے  گئی تھی۔ مشتعل افراد وہاں سے اسے لے گئے اور جلا دیا۔ مشتعل افراد نے اس دوران مدین تھانے کو بھی آگ لگا دی۔ تھانے میں توڑ پھوڑ کی اور پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔تھانے پر حملے میں آٹھ پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے 

مزیدخبریں