بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے آج ملک گیر احتجاج کی کال دی ہے: اسد قیصر

Jun 21, 2024

 اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے ملک کے حقیقی لیڈر  بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے آج ملک گیر احتجاج کی کال دی ہے۔ بانی پی ٹی آئی ملکی سالمیت اور خودمختاری کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اسد قیصر نے کہا ہمارے بچوں کے مستقبل کی جنگ میں ہمیں عمران کی رہائی کے لیے آج نکلنا ہوگا اور مجھے پوری قوم سے امید ہے وہ پنچاب، خیبر پختونخواہ، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان اور کشمیر میں نکلیں گے ۔

مزیدخبریں