اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے جمہوریہ ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عید مبارکباد کا تبادلہ کیا۔ دونوں وزراء خارجہ نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ مضبوط سٹریٹجک شراکت داری پر اطمینان کا اظہار کیا اور کثیرالجہت شعبوں میں باہمی تعاون اور روابط کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔ دریں اثناء اسحاق ڈار نے جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عید مبارک کا تبادلہ کیا۔ دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ نے دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور باہمی را بطوں جیسے شعبوں کی اہمیت اور صلاحیت کو اجاگر کیا۔